کوئٹہ؛ کوسٹ گارڈزاور آرمی کی مشترکہ کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

118

کوئٹہ، 15 نومبر( اے پی پی): پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈزاور پاکستان آرمی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دوران آپریشن  شادی کور میں بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو نا کام بنا دیا۔

کارروائی کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات میں 101 کلو گرام کرسٹل اور 2700کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی، پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں تقریباً17.275ارب  روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈی جی کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔