گوادر،15 نومبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نگور ٹو سنٹ سر 54 کلومیٹر روڈ کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر 797.583 ملین روپے لاگت آئے گی۔
اس موقع پر وزیراعلی کو سی اینڈ ڈبلیو حکام کیجانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ نگور ٹو سنٹ سر روڈ منصوبہ اکتوبر 2021 تک مکمل ہوگا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ نگورٹو سنٹ سر روڈ کی تعمیر گوادر کے دیہی سرحدی علاقوں کے عوام کیلئے جمہوری حکومت کاتحفہ ہے۔
چیمبر آف کامرس کے صد-ر میر نوید کلمتی نے نگورٹو سنٹ سر روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں صوبائی وزراء میر ضیاءاللہ لانگو ،نور محمد دومڑ عارف جان محمد حسنی ،پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشری رند ،کوآرڈینیٹر میر عبدالرئوف رند اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔
وزیر اعلی جام کمال خان آج اورماڑہ میں 70 ملین کی لاگت سے گرلز کالج کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور اوماڑہ میں 24.49ملین کی لاگت سے فٹسال اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کا بھی افتتاح بھی کرینگے۔











