ملتان، 23 نومبر (اے پی پی ): پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، آپریشن کے دوران چونگی نمبر 9سے بوسن روڈ سیداں والہ بائی پاس چوک تک تمام میٹرو اسٹیشن کے اطراف اور چونگی نمبر 9سے شمس آباد چوک،رشید آباد چوک،کمہاراں والا چوک بطرف قصوری چوک اور کمہاراں والا چوک بطرف پیراں غائب روڈ پر تمام تر تجاوزات کو ہٹا کر روڈ اطراف کو کلیئر کروا دیا گیا۔











