ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری، کھلی کچہری کا انعقاد

110

جہلم ،25 نومبر (اے پی پی ): آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمر  کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے امروز تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم  نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے مسائل  اور شکایات کو سنا ، ان کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔

ڈی پی او  جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہےکہ جو لوگ  ہیڈ کوارٹر دور ہونے کہ وجہ سے  میرے دفتر نہیں آسکتے ان کے مسائل خود آکر سنوں اور حل کروں۔کرائم کنٹرول اور امنِ  قائم  کرنا    پولیس کا بنیادی فرض ہے۔اس موقع پر عوام سے بھی  درخواست کروں گا کہ وہ بھی پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے ٹھیکری پہرے کا بندوبست کریں۔

 انہوں نے بتایا کہ پولیس کا کام نہ صرف ملزمان کو گرفتار کرنا ہے بلکہ  بذریعہ عدالت سزا دلوانا بھی ہے،اگر علاقہ میں کوئی جرم قابل دست اندازی پولیس سرزد ہو رہا ہے تو اس کی نشاندہی کریں،نشاندہی کرنےوالے شخص کی خفاظت کی ذمہ داری میں خود لیتا ہوں۔

اس موقع پر  سائلین   نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم کو پیش کیے جنہوں نے نہ صرف ان مسائل کو سنا  بلکہ ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ڈی   ایس پی  سرکل پنڈدادنخان و ایس ایچ اوز سرکل پنڈدادنخان کو  احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نےڈی ایس پی پنڈدادنخان  سرکل،ایس ایچ اوز تھانہ،انچارج چوکیات سرکل پنڈدادنخان اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ جات اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار۔منشیات فورشوں۔لینڈ مافیا،اشتہاری ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر سلیم خٹک ڈی ایس  پی پنڈدادنخان سرکل،ایس ایچ اوز تھانہ و انچارج چوکیات پنڈدادنخان سرکل اور تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی۔