احمدپورشرقیہ، 27 نومبر(اے پی پی):بہاول پور سینٹرل جیل میں 2ہزار مقید اسیران کے لیے اندورن جیل ہسپتال میں موجود لیبارٹری میں آر اے فیکٹر یورین ،یورک ایسڈ، بلڈ گروپ ٹائیفائیڈ جیسے ٹیسٹ کئے جارہیے ہیں ۔اب مخیر حضرات کے تعاون سے اسیران کےلئے کلر ڈاپلر الٹرا سائونڈ مشین ،کیمیسٹری انالائزر مشین عطیہ کی گئی ہیں جن سے لییڈ پروفائل اور شوگر آر ایف ٹی جیسے ٹیسٹ دستیاب ہونگے ۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور کی جانب سے آنکھوں کے معائنہ کےلئے آٹو ریفریکٹیو میٹر مشین بھی مہیا کی گئی ہے ان سہولیات سے اسیران کے علاج معالجہ میں مدد ملے گی۔
جیل انتظامیہ اسیران کو بہتر سے بہتر سہولیات کے لیے کوشاں ہیں، جیل انتظامیہ مخیر حضرات کے تعاون اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور کے انتہائی مشکور ہیں۔











