ملتان؛کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں پر 60ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا

112

ملتان، 28نومبر(اے پی پی):کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس سرگرم، مختلف مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں پر 60ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

پرائس مجسٹریٹس طارق ولی اور نعمان عابد نے بوسن روڈ پر کارروائی شروع کر دی ہے، بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز،مالز،میرج ہالز اور ریسٹورنٹ کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور حکومت کی طرف سے مقررہ وقت کے بعد دوکان کھلی رکھنے پر ایک دوکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 36ہزاروپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالخالق ناصر نے غلہ منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی میں کارروائی شروع کر دی ہے اور کرونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پر آڑھتیوں پر24ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔