کشمور پوليس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو الاھی بخش عرف ڈاڈو سبزوئی ساتھی سمیت ہلاک

153

کشمور، یکم دسمبر (اے پی پی): ایس ایس پی کشمور جناب امجد احمد شيخ  کی نگرانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے درانی مہر تھانے کے حدود کچے کے علاقے میں آپریشن کیا  گیا  ،دوران آپريشن اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے کیسسز میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو الاھی بخش عرف ڈاڈو سبزوئی اور پنھل سبزوئی ہلاک ہو  گئے ۔

حکومت سندھ کی جانب سے  ڈاکوالاھی بخش عرف ڈاڈو سبزوئی  کی  سر  کی قیمت  07 لاکھ  جبکہ ڈاکو پنھل سبزوئی کی  سر  کی قیمت 05 لاکھ  رکھی  گئی   تھی ۔