اسلام آباد، 03 دسمبر (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ،ملاقات میں تعمیراتی شعبے میں جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیرِ اعظم نےکہا کہ حکومت لوگوں کو سستی چھت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے جس کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔











