اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی بلکہ اپنی مدت پوری کرے گی: شیخ رشید احمد

75

کوئٹہ،3دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کے جلسوں سے نہیں جائےگی جو بیانیہ فوج کے خلاف دیا اس سے انہیں کچھ بھی نہیں ملے گا،عمران خان کہیں نہیں جا رہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

 ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعرات کو یہاں ریلوے ریسٹ ہاؤس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ووٹ کوعزت دینے کی باتیں کرنے والے ووٹرز کو کورنا کی طرف دھکیل رہے  ہیں ،جس طرح اپوزیشن چلے گی حکومت بھی ویسی ہی ان کے ساتھ چلے گی۔

 شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان کی فوج عظیم ہےاورسپہ سالار بھی عظیم ہے۔ جو ملک کی حفاظت کے ہرطرح کی قربانی دے رہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ دنیا جس بحران سے گزررہی ہےچھوٹی جنگ بھی ہوچکی ہے،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کیااورناہی پاسپورٹ میں اسرائیل کانام شامل ہے،مودی کی پالسی کی وجہ سےبھارت ہندواسیٹ بن گیا، وہاں کوئی بھی اور کسی مذہب کے لوگ محفوظ نہیں ہیں۔

 ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاست میں کبھی ڈائیلاگ کے دروازے بند نہیں ہوتے۔

قبل ازیں انہوں نے کوئٹہ چمن جانےوالی پسنجر ٹرین کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تمام ڈھانچہ محکمے کا ہوگااور صرف نجی شعبے میں اس کو بہتر انداز میں جائے گا۔ جلدہی افغانستان کے سرحدی علاقے سپین بولدک تک ریلوے ٹریک بچھائی جائے گی اور قندہارتک لائن بچھانے کو تیارہیں۔ ہماری جانب سے کام مکمل ہے صرف کابل حکومت کے اقدام کا انتظارہے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ریلوے ٹریک پر کام مکمل ہوچکاہے، سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹرین نہیں چلارہے ہیں جبکہ گوادر ٹریک پر بھی کام جاری ہے۔

اس موقع پر دپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاکہ کوئٹہ میں بھی کراچی کی طرز پر لوکل ٹرین چلائی جائے کیونکہ آبادی بڑھ گئی ہےاور شہر بہت پھیل چکاہے۔