ملتان ، 02 دسمبر (اے پی پی ):ایڈیشنل کمشنر )اشتمال( ملک شفیق احمد کی مدت ملازمت پوری ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،کورونا ایس او پیز کی عملداری کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے ملک شفیق کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے۔ملک شفیق احمد صوبہ بھر میں اہم پوسٹوں پر تعینات رہے،ملک شفیق اسسٹنٹ کمشنر جلالپور،ایڈیشنل ڈپی کمشنر ملتان،سیکرٹری آر ٹی اے بھی رہے ۔
اس موقع پر ملک شفیق نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔تقریب کے آخر میں انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،ایڈیشنل کمشنرز سرفراز احمد، ارشد گوپانگ ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، اسسٹنٹ کمشنر مبشر الرحمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ہدایت اللہ،طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید سمیت سب رجسٹرارز محسن نثار،نوید احمد ، ڈپٹی ڈائیریکٹر انفارمیشن، ترجمان کمشنر آفس ارم سلیمی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد ارفع، اور قرت العین بھی موجود تھیں۔ اس کے علاوہ کمشنر آفس کا سٹاف بھی موجود تھا ۔











