احمدپورشرقیہ ،04 دسمبر (اے پی پی ):بہاولپور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن( ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پر بین الصوبائی کار چور گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن ،ضلعی پولیس نے بین الصوبائی کار چور گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ مالیت کی 10 گاڑیاں برآمد کرلیں۔
ملزمان نے کراچی سمیت 16 کاریں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ مجرموں سے میرٹ پر تفتیش کر کے مکمل ریکوری کی جائے گی۔اس حوالے سے کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے ڈیپی او حسن مشتاق سکھیرا کے ہمراہ گاڑیاں مدعیوں کے حوالے کیں۔











