جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، شوروم ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

129

جیکب آباد، 04 دسمبر(اے پی پی ): تھانہ سٹی پولیس کی شیر ہوٹل کے قریب کارروائی، 3 ماہ قبل تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مدینہ کار شوروم سے ہونے والی ڈکیتی میں مطلوب مرکزی ملزم مقبول احمد ولد کمال دین جٹ سکنہ ضلع رحیم یار خان صوبہ پنجاب کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ڈکیتی میں لوٹے جانے والے 05 پرائز بانڈز برآمد کر لئے  گئے ہیں ۔

 ایس ایس پی جیکب آباد  محمد طارق نواز نے ملزمان کی گرفتاری  کیلئے  اسپیشل ٹاسک فورس بنا چکے تھے جو متعدد مقامات پر چھاپے اور انویسٹیگیشن کا کام سر انجام دی رہی تھی، آج ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی پر مزید تفشیش کی جا رہی ہے۔