جیکب آباد، 05 دسمبر(اے پی پی ): جانی دیرو ناکہ کے قریب لوہے کے دوکان میں گارڈر کو کاٹنے کے دوراں گیس سیلنڈر کے دھماکہ سے دوکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا۔
فائر برگیڈ عملے نے آگ کو بجھا کر آگ پر قابو پالیا،زخمی مزدور کو سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔











