پنڈی بھٹیاں ، 05 دسمبر (اے پی پی ):ڈپٹی سیکرٹری عشر و زکوۃ آصف اقبال نے ہفتہ کو یہاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے تحصیل ہیلتھ کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی ۔
ڈپٹی سیکرٹری آصف اقبال نے چیئرمین عشر و زکوۃ ضلع حافظ آباد سردار بابر سہیل گجر سے بھی ملاقات کی اور ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے تین لاکھ پچھتر ہزار روپے کاچیک دیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مستحق لوگوں کو شفاف طریقہ سے ان کا حق پہنچانے کا عزم رکھتی ہے، اسی لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آکر مستحق لوگوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔











