ملتان، 5دسمبر(اے پی پی): ریسکیو1122 ملتان کی ٹیم نے نیشنل ریسکیو چیلنج مقابلے میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی، مقابلے میں پنجاب کے36اضلاع کی ریسکیو ٹیموں کے علاوہ دیگر صوبوں کی تین ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے ملتان ٹیم کو وننگ ٹرافی دی، وننگ ٹرافی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے وصول کی، ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان بھی تقریب میں موجود تھے۔
دس رکنی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے لئے کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا گیا،ملتان ٹیم کو بین الاقوامی این جی او کی طرف سے ایمرجنسی ریسپانس کٹس کا تحفہ بھی دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اور آر ایس او ارشدخان بھی ٹیم میں شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بھی ریسکیو ملتان کے تمام ریسکیورز کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی مقابلے میں سیکنڈ پوزیشن ملتان کے لئے ایک اعزاز ہے۔











