ملتان؛ رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر شعوری آگہی واک کا اہتمام

147

 

ملتان، 05 دسمبر (اے پی پی ): رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان کے زیراہتمام شمع بناسپتی اینڈ کوکنگ آئل اور ویز واش ملتان کے تعاون سے شعوری آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، ایگزیکٹیو ممبر رانا محمد شیراز، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ماہر تعلیم و سماجی رہنماؤں میاں محمد ماجد، پروفیسر اعظم حسین، مختار سومرو، رشید عباس خان،رضوان اختر بھتہ، ملک حامد رفیق، قاری محمد عبداللہ، فراز انعام اور احمد ندیم انصاری نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں سید فرحان علی، فیصل ادریس، حنزیلہ انصاری، معاز غضنفر، معوذ غضنفر، شیخ محمد یامین، حذیفہ اکبر دھریجہ، محمد علی فخر، مرزا علی رضا،ارسلان سرفراز،محمد زین، محمد علی ودیگر شامل تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہونے مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی،

نعیم اقبال نعیم،میاں محمد ماجد،رانا محمد شیراز اور پروفیسر اعظم حسین نے کہا کہ سماجی رضاکار معاشرے کا سرمایہ ہیں معاشرتی اقدار کو روا رکھنے میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے قابلِ تحسین ہیں رضاکارانہ خدمات کے کارکن کسی ستائش یا صلے کی خواہش نہیں رکھتے انہی لوگوں کیوجہ سے معاشرتی حسن برقرار ہے، رضاکار ہی ملک وقوم اور اداروں کو مظبوط بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔