اسلام آباد ،08 دسمبر(اے پی پی ): رکن بلوچستان اسمبلی دنیش کمار نے کرونا ایس او پیز پر عملد آمد سے متعلق اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ کرونا ایک خطرناک وائرس ہے جس سے میں خود بھی متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کم ہوا ہے ختم نہیں ہوا ہے ، پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اس کو سنجیدہ لیں، سماجی فاصلہ کا خیال رکھ کر ہم کورونا وبا سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔











