ملتان ،08دسمبر(اے پی پی ):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہڑتال ختم کرنے کے اعلان اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید سے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیاڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اے سی سٹی نے ورکرز سے مذاکرات کئے کامیاب مذاکرات کے بعد اے سی سٹی عابدہ فرید نے احتجاجی ورکرز سے سرائیکی میں خطاب کیا اور کہا کہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے تمام مسائل کو حل کیا جائے گااورکمپنی ورکرز کوٹائم سکیل پروموشن کا حق دلایا جائے گا کمپنی کےدستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشینری کی جلد مرمت کا فیصلہ کیا جائے گا عابدہ فرید نے کہا جن ورکرز کوبینائی کمزور ہونے کی وجہ سے آنکھ کے ذریعے جدید سسٹم کے تحت حاضری کا مسلہ ہے انہیں استثناء دیا جائے گا عابدہ فرید اے سی سٹی نے کہا کہ جن ورکرز کو بینائی کا مسلہ درپیش ہے انکا میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے گااے سی سٹی عابدہ فرید نے تمام سفارشات ڈپٹی کمشنر کوارسال کر دی ہیں
تمام سفارشات بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں پیش کی جائیں گی یونین کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔











