اوکاڑہ، 10 دسمبر( اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پولیس انعام غنی کے ویژن اوراحکامات کی روشنی میں ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایات پرسرکل پولیس نے دو ماہ میں سنگین جرائم کے 64 مقدمات ٹریس کرکے تیرہ خطرناک گینگز گرفتار کر لیااورگرفتارملزمان سے ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیا۔انہوں نے بتایا کہ 32 ملزمان جیل منتقل کئے، 05 زیر تفتیش جبکہ05 ملزمان پولیس مقابلوں کے دوران کیفرکردار کو پہنچے. آر پی او نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ فورس ہے اورجرائم کا خاتمہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ پریس کانفرنس میں ڈی پی او فیصل شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔











