اوکاڑہ،16دسمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس سکول کے شہداء نے پوری قوم کو متحد کرکےتاریخ رقم کردی اور امن کے دشمنوں کو شکست دی۔
ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے لان میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیاں دیکر قائم ہوا جس کے لئے قوم کا متحد رہنا بہت ضروری ہے۔
تقریب میں علما اکرام ،امن کمیٹی کے اراکین نے بھی خطاب میں شہدا کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے قبل ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور یادگار شہداء پر پھولوں کے چادریں چڑھائی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے خاندانوں اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کروائی گئی۔











