عارف والا،21 دسمبر (اے پی پی ): تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ، ڈکیت گینگ کے سرغنہ غضنفر ماچھی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائی کے دوران لاکھوں مالیت کی نقدی ، کار ، پانچ موٹرسائیکل اور سامان برآمد کر کے وارثان کے سپرد کر دی گئی۔
تھانہ سٹی کے ایس ایچ او محمد اشرف بھٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ماچھی ڈکیت گینگ ضلع بھر میں درجن سے زائد وارداتوں میں نامزد تھا جن کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔











