لاہور،21دسمبر(اے پی پی):الحمراء میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کرسمس کی مناسبت سے کرسمس ٹری سجایا گیا اور ملکی خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر مسیحی برادری نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں شریک سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر نے کہا کہ یہ تہوار محبت و شفقت کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے جبکہ چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ مسیحی براردی کی ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے کہا کہ کرسمس امن،پیار،سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، تمام پاکستانی ایک دوسرے کے دُکھ سکھ میں شریک ہیں۔
تقریب میں شریک مسیحی ملازمین نے کہا کہ الحمراء نے بے پناہ محبتیں دیں،انتظامیہ کے مشکور ہیں،ایسے اقدام سے کام کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔











