ملتان؛بوسیدہ سوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئےایم ڈی واسا ناصر اقبال کا شمس آباد،نواب پور روڈ کا دورہ

65

ملتان، 05 جنوری (اے پی پی): بوسیدہ سوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئےایم ڈی واسا ناصر اقبال نے شمس آباد،نواب پور روڈ کا دورہ کیا اور سیوریج اور واٹر سپلائی افسران کو موقع پر طلب کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شمس آباد میں 36 انچ کی بوسیدہ لائن تبدیل کی جا رہی ہے، 1 ہزار فٹ نئی لائن ڈالی جا چکی ہے۔

 ایم ڈی واسا نے واٹر سپلائی کے تعطل کا بھی نوٹس لیا اور واٹر باؤزر کے ذریعے شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنیکی بھی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے نواب پور روڈ پر 48 انچ سائز کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔