ملتان، 05 جنوری(اے پی پی): ایڈیشنل کمشنر اشتمال چوہدری عبدالغفار کی مدت ملازمت پوری ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے چوہدری عبدالغفار کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے،چوہدری عبدالغفار صوبہ بھر میں اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔
چوہدری عبدالغفار نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، حکومت پنجاب سے 3 دفعہ آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس پر تعریفی سرٹیفکیٹ لے چکا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ کمشنر آفس سے سروس شروع اور اختتام پزیر ہوئی۔
تقریب کے آخر میں چوہدری عبدالغفار کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،ایڈیشنل کمشنرز سرفراز احمد، ارشد گوپانگ ،ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، اسسٹنٹ کمشنر مبشر الرحمن سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق،اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید موجود تھی۔











