ملتان، 06 جنوری(اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود کا علی الصبح سپورٹس کمپلیکس کا اچانک دورہ،کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ صرف پی سی بی سے رجسٹرڈ فعال کرکٹ کلب کو پریکٹس کی اجازت ہوگی، بوگس کرکٹ کلبوں کو بچوں کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ طلبا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے میدان آباد کر رہے ہیں، 70 ملین کی لاگت سے کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہیں ۔انہوں نےکھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس کا معائنہ کیا اور حوصلہ افزائی بھی کی ۔
ضلعی سپورٹس افسر عدنان نعیم نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ اب گریڈیشن کا کام 98 فیصد مکمل ہے ، رواں ماہ کرکٹ گراؤنڈ میں باقاعدہ کرکٹ مقابلے شروع کر دئے جائیں گے جبکہ 9 نیٹ وکٹوں پر 16 کرکٹ کلب ٹیٹ پریکٹس کر رہے۔











