ملتان؛اے سی سٹی عابدہ فرید نے تحصیل سٹی میں واقع بھٹوں کا دورہ کیا

65

ملتان،6جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی ہدایت پر اے سی سٹی عابدہ فرید نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ظفر اقبال کے ہمراہ تحصیل سٹی میں واقع بھٹوں کا دورہ کیا۔

 اے سی عابدہ فرید نے تحصیل سٹی کی حدود میں واقع بھٹوں بارے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی جس میں بتایا گیا کہ  پرانے سسٹم پر چلنے والے20 بھٹے زگ زیگ سسٹم پر منتقل کر دیئے گئے ہیں اور شہری حدود میں واقع دیگر بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا کام جاری ہے،پی ڈی ایم اے کی گائیڈ لائنز کے مطابق دو ہفتوں تک ملتان سٹی کا ایریا ریڈ زون سے نکل آئے گا۔

لابرموڑ،موضع رام کلی اور دنیا پور روڈ پر واقع بھٹے زگ زیگ سسٹم پر تبدیل کر دئے گئے ہیں، مغدوم رشید گلزار چوک میں روایتی سسٹم پر چلنے والے بھٹہ کے  مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔