مظفر گڑھ 6، جنوری (اے پی پی )؛فوڈ سیفٹی ٹیموں کی 95 فوڈ یونٹس کی چیکنگ، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 فوڈ پوائنٹس سیل کر دے،کارروائیوں کے دوران 30 کلو حشرات زدہ مٹھائی، 435 ساشے گٹکا اور 20 لٹر مشروبات تلف،خان کریانہ سٹور کو مصالحہ جات میں ملاوٹ ثابت ہونے پر سیل کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ سرخ مرچوں اور ہلدی پاؤڈر میں ڈائی کلر کی ملاوٹ پائی گئی، مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر چوہدری سویٹس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کیا گیا،خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ فلیورز، امونیا اور بیکنگ پاؤڈر کا استعمال کیا جارہا تھا۔ شیخ عرفان ٹریڈرز اور کوئٹہ ہوٹل کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیا، کھلے، ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال سینے کی جلن اور معدے میں تیزابیت جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے، عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔











