ملتان؛ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید  کا   بنیادی مرکز صحت بھکر عاربی اور قاسم بیلہ کا دورہ  

141

ملتان، 6جنوری(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے افسران صحت کی سہولیات فراہم کرنیوالے سنٹرز کی مانیٹرنگ کے لئے سرگرم  عمل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے گزشتہ روز مراکز صحت کے دورے کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے بنیادی مرکز صحت بھکر عاربی اور قاسم بیلہ کا دورہ  کیا اور اس سلسلہ میں انہوں نے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وومن میڈیکل آفیسرز اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا،فارمیسی سٹور میں ادویات دستیاب تھیں اور فارمیسی رجسٹر کا ریکارڈ اپ ڈیٹ تھا،مراکز میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش تھی جبکہ بنیادی مرکز صحت قاسم بیلہ چار دیوری سے محروم ہے،ہسپتال اور سٹاف کی سکیورٹی کے لئے چاردیواری کی تعمیر ضروری ہے۔