پولیو ایک موذی اور ناقابل علاج مرض ہے: ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

81

پشین،11جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہاکہ پولیو ایک موذی اور ناقابل علاج مرض ہے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوزی سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت  نہیں کی جائیگی  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین میں پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔  اس موقع پر محکمہ صحت کے نمائندے اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر  نے  کہا کہ  پشین کے عوام پر زور دیا کہ وہ اس قومی کاز میں حکومت کا ساتھ دیکر اپنا فریضہ ادا کریں،   کیونکہ پولیو ایک موذی اور متعدی مرض ہے جس سے متاثرہ ہر بچہ دیگر درجنوں بچوں کو متاثر کرسکتا ہے، اور اردگرد کا تمام علاقہ میں اس کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں تمام احتیاطی تدابیر کی بنیاد پر ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، جس کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجائینگے۔