ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت سپیشل پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس

83

ملتان، 13جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت سپیشل پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر  نے تمام  پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دوسرے اضلاع کے مقابلے میں ملتان کے پرائس مجسٹریٹس کارکردگی کے حوالے سے پیچھے رہ گئے ہیں، تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں پرائس چیکنگ کریں اور ضلع میں آٹے کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ڈی سی  نے کہا کہ ماحول کی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے ،تمام پرائس مجسٹریٹ ہفتہ میں تین یوم شہر میں کارروائی کریں۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شہر میں پرائس چیکنگ کے حوالے سے ہر تین دن بعد  رپورٹ پیش کی جائے، غلہ منڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔انہوں  نے کہا کہ آپریشن کے لئے مکمل پولیس فورس فراہم کی جائے گی، کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ  کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غلہ منڈی آپریشن کے لئے ٹائیگر فورس کی مدد حاصل کی جائےغلہ و سبزی منڈی، اور پرائس کنٹرول میں مدد حاصل کرنے کے لئے  ٹائیگر فورس کے الگ الگ گروپ بنائے جائیں ۔شہر میں قائم 10 کریٹیکل بازاروں کو مکمل فعال کیا جائے،کریٹیکل بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی نوٹی فائیڈ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 5 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا،9848 دکانوں کو چیک کیا گیا701 جبکہ  گرانفروشوں کو6لاکھ57ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں40 سے زائد پرائس مجسٹریٹس سمیت اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان ، اے سیزعابدہ فرید، آبگینے خان،مدثرممتاز کی بھی شریک ہوئے سب رجسٹرارز محسن نثار اور احمد بلوچ بھی موجود تھے۔