پشاور، 14جنوری(اے پی پی): معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان نے کرک میں مندر جلانے پر فوری ایکشن لے لیا اور غفلت اور لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کے بعد 18 اہلکاروں کو سروس سے برخاست اور 54 پولیس اہلکاروں کی ایک سالہ سروس بھی ضبط کرلی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں پختونخوا حکومت اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھا رہی ہے ۔











