اوکاڑہ،19جنوری ( اےپی پی): آل پاکستان بزدار قبیلے کے صدر محمد عیسیٰ بزدار نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدائیت پر پندرھویں صدی کے جنگجواور سپہ سالار میر چاکر اعظم رند کے مقبرہ پر حاضری دی۔ اے ڈی سی فنانس طاہر امین اور علاقہ مکینوں نے انکا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ بزدار قبیلے کے صدر محمد عیسیٰ بزدار نے مقبرہ کی تزین وآرائش اور نئے کیے جانے والے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور میر چاکر اعظم کی قبر پردعاکی۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقبرہ کے کام کی دلچسپی لینے پرتعریف کی۔











