نو تعینات ڈی پی او کو کرک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

79

کرک، 19 جنوری( اےپی پی): نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک قاسم علی خان کی ضلع کرک آمد پر ان کے دفتر میں ڈ ی ایس پی ہیڈ کوارٹر عرفا ن خان کی موجودگی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کرکے اس موقع پرایک پیغام کے ذریعے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی اور خیبر پختونخواہ پولیس کے وژن کے عین مطابق عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صور ت یقینی بنایا جائے گا اور عوام الناس کو انصاف ان کے دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی ۔ کرک پولیس کو پختونخواہ پولیس کے عین وژن کیمطابق پروفیشنل فورس اور عوام کے محافظ کے طور پر سامنا لایا جائیگا ۔عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے اور عوام کو جائز قانونی مدد فراہم کیا جائے گا اور مزید کہا کہ پولیس فورس میں لاپرواہ اور غفلت کے مرتکب اہلکاروںاور بدعنوان اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں اور کار سرکار میں دلچسپی لینے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تاہم اس موقع پرنو تعینات ڈی پی او کرک نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پائیدار امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔