اسلام آباد ، 23 فروری (اے پی پی ): پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 700 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہیں ، برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ، منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدودمیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔