دیپالپور؛ گوگیرہ پولیس کی کارروائی، خطرناک ڈکیت گینگ کے چار اراکین گرفتار

115

دیپالپور،27 فروری(اے پی  پی ): گوگیرہ پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے چار اراکین محمد علی، ابرار، افتخار اور آصف کو گرفتار کرلیا ہے   اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ نقدی رقم، اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور لوٹ مار کا دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ۔

 ایس ایچ او گوگیرہ حافظ اطہر کے مطابق یہ خطرناک ڈکیت گینگ اوکاڑہ پاکپتن پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا جو کہ متعدد ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، خطرناک ڈکیت گینگ سے تحقیقات کی جا رہی ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 ڈی پی او فیصل شہزاد نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر گوگیرہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔