ملتان، 11 مارچ (اے پی پی): آر پی او سید خرم علی نے شب معراج کے حوالے سے سیکیورٹی اجلاس کا جائزہ لیا، ار پی او نے کہا کہ شب معراج کے بڑے مذہبی اجتماعات کو تحفظ دیا جائے ، رات کو گشت کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور ہدایت دی کہ سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہ کی جائے،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔
اجلاس میں سی ایس پی آر آئی بی محمد معصوم ،ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان حیدر، چیف ٹریفک آفیسر ظفر بزدار،اے ڈی ائی جی اظہر گیلانی، ڈی ایس پی سیکیورٹی سعدیہ سعید، پی ایس عبدالقادر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم، پی ایس او محمد یوسف بھٹی اجلاس میں شریک ہوئے اور وہاڑی،خانیوال،لودھراں اضلاع کے ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔











