ملتان 12مارچ(اے پی پی): اے ڈی سی ریونیو محمدطیب خان کی زیرصدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کے نئے نرخوں کا تعین کر دیا ہے۔
اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے دال مسور موٹی 130روپے، دال مونگ دھلی 198 روپے، دال چنا باریک127، دال چنا درمیانی 132روپے، دال ماش موٹی 244روپے، دال ماش باریک223 روپے، چنا سفید باریک120 روپے، چنا سفید موٹا 131روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
نیا چاول باسمتی کرنل کچی122روپے ، چاول باسمتی کرنل پکی 125 روپے، چاول اری سکس63 روپے،سوجی72 روپے ، میدہ بھی 72 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔
تندوری روٹی 100گرام وزن کا نرخ7 روپے ، 100گرام سادہ نان 10 روپے اور120 گرام روغنی نان15 روپے میں فروخت کیا جائے گا، ڈبل روٹی سادہ وزن 700 گرام کا نرخ 75روپے روپے مقرر کیا گیا ہے ڈبل روٹی سادہ وزن 400 گرام کی قیمت50 روپے ہو گی۔
دودھ 75 روپے لٹر اور دہی کا نرخ 85 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے بڑا گوشت410روپے کلو اور چھوٹا گوشت810 روپے کلو میں فروخت ہو گا20 کلوگرام وزن کے آٹے کا تھیلا860 روپے میں دستیاب ہو گا پرچون فروش چینی کے ایکس مل ریٹ پر فی کلو دو روپے منافع حاصل کر سکیں گے گھی کے نرخوں کا تعین سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کرے گا پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔











