نوشہرہ ورکاں،15مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جسمیں پتھروں کو توڑنے کا زکر تو ہے مگر پتھر بنانے کا عمل نہیں ملتا، اولیا اللہ کی دین کے لیے محنت اسلام پھیلانے اور سیدھے راستے پر لانے کے انمٹ نقوش کا حصہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ گیلانی نے نوشہرہ ورکاں میں ھادی احمد یارکے سالانہ عرس کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پیر سعید الحسن شاہ گیلانی نے کہاکہ انسان کی زندگی کا محور قرآن حدیث کے طابع ھونا چاہیے اور اسلامی تعلیمات سے ہی ہم زندگی کے ایام کو روشن اور قابل رشک بنا سکتے ہیں۔
پیر روشن ضمیر ھادی احمد یار کے سالانہ عرس کی تقریب کی آخری نششت میں پیر محمد رفیق مجددی دیگر علماء اکرام اور مریدین نے بھی شرکت کی۔











