ملتان : ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی سے انجمن تاجران لودھراں کے وفد کی ملاقات

79

ملتان 19 مارچ(اےپی پی): کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسے مہلک مرض کو ہلکا نہ لیں آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ حکومتی اقدامات صرف عوام کی صحت کے حوالہ سے ہیں ۔

 تاجر برادری کورونا ایس او پیز کے حوالہ سے تعاون کریں آر پی او سید خرم علی نے امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا سید خرم علی نے کہا رمضان المبارک کی آمد پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور کہا بڑے کاروباری مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے  آر پی او نے کہا کہ کسی واردات کی صورت میں ملزمان تک پہنچنے میں سی سی ٹی وی کی فوٹیج مدد دیتی ہے سید خرم علی نے کہا کہ متعدد وارداتوں کا سراغ لگا کر ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں انجمن تاجران کا لودھراں پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔