میرپورخاص ، 24 مارچ( اے پی پی): اینٹی نارکوٹیکس فورس حیدر آباد نے ہائی پروفائل منشیات ریکوری کیس میں معطل شدہ ایس ایچ او میرواہگورچانی کنور سنگھ اور انکے ساتھیوں کے خلاف اسٹیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اے این ایف حکام نے بتایا کہ ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف اور اے این ایف پولیس اسٹیشن حیدرآباد کی مشترکہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئےکنور سنگھ کی رہائش گاہ سے 1 ارب 87 کروڑ 77 لاکھ، 60 ہزار روپئے کی بین القوامی مالیت کی 496 کلو چرس، 24 کلو ( آفیم) 2 انگلش شراب کی کارٹون ، تیس بور کے دو پسٹل چار میگزین پانچ ڑاؤنڈس، ایک ایس ایم جی رائفل اور 14 راؤنڈز، ایک رپیٹر اور 14 کارتوس، ایک 7 ایم ایم رائفل بر آمد کرلی جبکہ ایس ایچ او جگہ وقوعہ سے فرار ہوگیا، ڈی جی اے این ایف میجر جرنل ملک عارفاور وفاقی وزیر نارکوٹیکس برگیڈیئر اعجاز شاہ نے این ایف ٹیم کی کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی. دوسری جانب معطل شدہ ایس ایچ او میرواہگورچانی کنور سنگھ کے کے گھر سے ملنے والی ایک ارب 87 کروڑ 77 لاکھ سے زائد بین القوامی مالیت کی منشیات بر آمدگی پر ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار مہر کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کے ہیڈ ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی، ملزم کنور سنگھ کے گھر واقع گلبرگ ٹاؤن پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور شواہد اکھٹے کیئے۔











