ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 6 سالہ گمشدہ بچہ لواحقین کی تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دیا

28

ملتان، 31 مارچ (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 6 سالہ گمشدہ بچہ لواحقین کی تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دیا ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 6 سالہ عمر فاروق ولد مرسلین کو کچھ روز قبل حفاظتی تحویل میں لیا تھا، بچہ والدہ کے ساتھ مارکیٹ آیا اور بچھڑ گیا تھا ،بچے کو گھر کا ایڈریس معلوم نہیں تھا۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو شعبہ عوامی آگاہی و فیملی ٹریسنگ کی بھرپور کاوش کے بعد بچے کی فیملی کو تلاش کیا گیا ،بچے کا تعلق مل پھاٹک شیر شاہ روڈ سے ہے۔