ساحلی پٹی کی حفاظت کیلئے کوسٹ گارڈز کا کردار لائق تحسین ہے؛وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

44

کراچی، 10 اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کی حفاظت کیلئے کوسٹ گارڈز کا کردار لائق تحسین ہے۔انسانی سمگلنگ، منشیات اور مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حرکت میں کوسٹ گارڈز نے نمایاں کردار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران پریڈ کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب میں کیا۔انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی خدمات کو خراج تحسین جبکہ کامیاب ریکروٹس کو مبارکباد دی اورتربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خطاب میں کہا کہ کوسٹ گارڈز نےمختلف آپریشننز کے دوران 4 ارب روپے مالیت کی غیر قانونی مصنوعات پکڑیں ہیں، پاکستان کے ساحلوں کو سملنگ فری بنائیں گے اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرینگے۔