رمضان المبارک کی مناسبت سے بلوچستان  بھر میں  سستے بازار لگائے جارہے

41

کوئٹہ،15اپریل(اے پی پی):حکومت بلوچستان کی جانب سے رمضان المبارک کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں شہریوں کے لئے سستے بازار لگائے جارہے ہیں ، جس میں  تمام ضروری  اشیاءسستے داموں میں دستیاب ہوں  گی۔ حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے میزان چوک،نواں کلی سیٹیلائٹ ٹاون، سریاب روڈ، کچلاک سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں سستا بازار لگائے جارہے  ہیں ۔

 سستا بازار میں شہریوں کو بازار کی نسبت زیادہ سستی اشیاءدستیاب ہوں  گی  جن میں آٹا، آئل، گھی، دالیں، گوشت، مرغی اور سبزیوں سمیت مختلف اشیاءبازار کی نسبت کم نرخوں پر دستیاب ہوں  گی ۔

رمضان المبارک کی مناسبت سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نےکوئٹہ شہر  سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں سستا بازار لگانے اور ان میں تمام ضروری اشیاء کی دستیابی پر زور دیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ بلوچستان کی عوام کو رمضان المبارک میں سستا بازاروں میں بہترین پیکیج دے سکے۔