ملتان، 16 اپریل (اے پی پی): انسدادِ گداگری مہم چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے کاروائی کے دوران 7 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ہیں، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 8 سالہ رمضان ، 9 سالہ عمر ، 8 سالہ ارسلان ، 11 سالہ عثمان، 10 سالہ سفیان، 12 سالہ علی حسن، 11 سالہ کاشف شامل ہیں۔ بچوں کو چوک کچہری، نشتر روڈ اور دیگر مقامات سے بھیک مانگتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہےچائلڈ پروٹیکشن بیورو سینٹر میں بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بھکاری بچوں کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر دیں۔











