ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس،  15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

47

 

ملتان، 16 اپریل(اے پی پی): ملتان شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی کارپٹنگ ہو گی اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگے گی شریف پورہ کے ہزاروں مکینوں کو  گلیوں میں جمع ہو جانیوالے سیوریج کے پانی سے نجات دلانے کے لئے سلج کئیریر کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے،  منصوبوں  میں دیہی علاقوں کی سڑکوں کی مرمت بھی شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے ان منصوبوں پر 14کروڑ روپے لاگت آئے گی چونگی نمبر9 سے گھنٹہ گھر جانیوالی حضوری باغ روڈ کی کارپیٹنگ کی جائے گی اس منصوبے پر 1کروڑ97 لاکھ روپے خرچ ہونگےبستی خداداد میں مختلف گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبوں پر 1کروڑ29 لاکھ روپے لاگت آئے گی شیر شاہ روڈ پر واقع عبدالرف سٹریٹ کی سڑک کی تعمیر پر1کروڑ10لاکھ روپے خرچ ہونگے یونین کونسل8 اور10 کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبوں پر 1کروڑ80 لاکھ روپے صرف کئے جائیں گےشریف پورہ یونین کونسل63 میں سلج کئیرئر کی تعمیر اور ٹف ٹائل کے منصوبے پر1کروڑ10لاکھ خرچ ہونگے یونین کونسل19 اور20 کی گلیوں میں ٹف ٹائل کے منصوبوں پر1کروڑ خرچ ہونگے۔ یونین کونسل,30 28،29 میں سیوریج کے سلج کئیرئیر کی تعمیر اور ٹف ٹائل لگانے پر1کروڑ روپے لاگت آئے گی یونین کونسل33,34 اور یونین کونسل57,58 میں85 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمراتی کام مکمل ہونگےوہاڑی روڈ پر واقع بستی اوجلہ میں نیا ڈسپوزل اسٹیشن تعمیر کیا جائے گاموضع گلزار پور میں  آبادی کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی قادر پور لاڑ سکندر آباد میں ٹف ٹائل لگانے کی سکیم پر 1یک کروڑ30 لاکھ صرف کئے جائیں گے، چوک قریشیاں تا گھاگھراں،حویلی لانگ تا دربار سڑک کی تعمیر و مرمت پر 1کروڑ34 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام محمکموں کو پراسس مکمل کر کے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے اور  اعلیٰ معیار کا میٹیریل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم،ایکسین ہائی وے  ہمایوں مسرور،ایس ڈی او بلڈنگز عامر گیلانی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔