ڈینگی کی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ڈاکٹریاسمین راشد

17

لاہور 22 اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا جس پر سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی اور مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔

صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کے سرویلنس ٹیسٹنگ تیز کردی گئی ہے، کمشنرزاور ڈی سی حضرات انسداد ڈینگی مہم کے اعدادوشمارکے حوالہ سے ڈیش بورڈ کو خودمانیٹرکریں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات موجود ہیں، ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کو تلف کیاجائے، ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے، عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ مسلسل بارشوں سے ڈینگی کے کیسزکی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے۔