ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کامشترکہ آپریشن

29

ملتان، 22اپریل(اے پی پی): پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے درخواست پر عمل درآمد کے لئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس نے جمعرات کو مشترکہ آپریشن کیا۔انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے شیر شاہ رڈ تحصیلدار موڑ سے اسماعیل آباد مل پھاٹک تک روڈکی حدود میں قائم تمام عارضی و پختہ تجاوزات ہٹوا دیئے او ریڑھی بانوں کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیا اور ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے شیر شاہ روڈ پر مستقل تجاوزات قائم کرنے والوں کو تجاوزات ہٹانے کیلئے نوٹسز بھی جاری کر دیئے جبکہ کلمہ چوک سے نواں شہر چوک تک مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے روڈ پر غلط پارک کی جانے والی گاڑیوں کے موقع پر چالان بھی کئے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو دی گئی تحریری درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈبل پھاٹک چوک و اطراف سے تجاوزات کو ہٹوا کر چوک کو کلیئر کروا دیا۔