ایبٹ آباد، 28 اپریل ( اےپی پی): کمشنر ہزارہ ایبٹ آباد ریاض خان مسعود نے پیغام میں کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کرونا جیسی موزی مرض کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ احتیاطی تدابیر یں ضروری ہیں اور ملک میں بڑھتی ہوئی اس وباء کے پیش نظر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد مانسہرہ ہری پور تین سے دس فیصد تک پہچنے پر حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدائت پر یہاں کے سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں،علماء کرام تاجر تنظیموں اور میڈیا کے اجلاس میں مشاورت سے کرونا جیسی موذی مرض پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔











