ملتان؛کمشنر کی ہدایت پر پی ایچ اے پینشنرز کا دیرینہ مسئلہ حل ، پی ایچ اے کے 17 پینشنرز کو 91 لاکھ کے چیک دے دیئے گئے

26

ملتان، 20 مئی (اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود کی ہدایت پر پی ایچ اے پینشنرز کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا اور  پی ایچ اے کے 17 پینشنرز کو 91 لاکھ کے چیک دے دیئے گئے۔

 کمشنرجاوید اختر محمود نے کہا پی ایچ اے کے 17 پینشنرز کو 3 سال سے پینشن نہیں مل رہی تھی اور  ملازمین کی خدمات میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پی ایچ اے کو سونپی گئی تھیں۔ انہوں  نے کہا کہ

مالی ضوابط،ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا کمیٹی کے ارکان تھے۔انہوں نے کہا کمیٹی کی سفارشات پر معاملات کو فوری طور پر حل کیا گیا ہے۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کمیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز کی بات ہے ، پینشن کی فوری فراہمی ریٹائرڈ افراد کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ اپکو تین سال انتظار کرنا پڑا ہے۔

زیر التوا کیسز حل کروانے پر پینشنرز کی کمشنر جاوید اختر محمود کو دعائیں دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن لطیف خان  بھی شریک تھے۔