ملتان، 07جون2021(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہر اولیاءکی سڑکوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ایم ڈی اے چوک تا نشتر چوک براستہ سرکٹ ہاؤس سڑک کی تعمیر کا آغازکردیا گیا ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے سڑک کی جاری تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 1.6 کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور اس جو رواں ہفتہ مکمل کرلیا جائے گا۔ شہر اولیاءکی اہم شاہراہ نانڈلہ چوک تا سیوڑہ چوک کو دوراہیہ کرنے کا عمل بھی جاری ہے،31 جولائی تک سٹیٹ آف دی آرٹ سڑک بنا کر شہریوں کو تحفہ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نالہ پر میڈین بنا کر لوکل اجناس کے 500 تیار درخت لگائے جائیں گے جبکہ سٹریٹ لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔1.60 کلومیٹر سڑک پر 4 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ 32 فٹ سے سڑک بڑھا کر 46 فٹ کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے غلام نبی نے سڑکوں کی تعمیر بارے بریفنگ دی جبکہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔











